قومی سلامتی کا خصوصی اجلاس ،وزیراعظم، عسکری قیادت شریک

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی سلامتی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔وزیراعظم، عسکری قیادت، وزرا ، صوبائی وزرائے اعلی اور آئی جیز شریک ہیں۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی آمد پر اراکینِ پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نےقومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “میں افواجِ پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں”۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔عسکری حکام ملک کی مجموعی امن و امان، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے