قلات، محکمہ صحت کے زیر اہتمام لشمینیاسز بیماری سے بچاؤ کے لئے سینڈ فلائی مکھی کے خلاف اسپرے مہم کا آغا

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام لشمینیاسز بیماری سے بچاؤ کے لئے سینڈ فلائی مکھی کے خلاف اسپرے مہم کا آغا کیا گیا محکمہ صحت کے اہلکار گلی محلو ں میں جاکر اسپرے کرینگے قلات میں لشمینیا کے کیسزبڑھنے کے بعد مجکمہ صحت نے اسپرے مہم کافیصلہ کیا قلات میں سینڈ فلائی کے کاتنے سے سالدانہ کی بیماری وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر نصراللہ لانگو کی ہدایت پر قلات میں لشمینیاسز (یعنی سال دانہ) سے بچاؤں کے لئے اسپرے مہم پورے قلات کے گلی کوچوں جن میں مغلزئی روشہر خیل غریب آباد گوم اور دیگر محلوں میں اسپرے مہم شروع کیاگیا ہے اسپرے کی نگرانی محکمہ صحت قلات کی سپروائیزر عدالفتح دہوار کررہیں ہے یادررہیں لشمینیاسز کی بیماری قلات کے مختلف علاقوں میں پھیلنے کی شکایات میڈیا میں رپورٹ ہوئے پر اس کی باقاعدہ ٹیسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کی جارہی ہے اور اس بیماری کی انجکشن بھی مریضوں کو بھی لگائی جارہی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پر محکمہ صحت نے ڈونرز مدد کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے