بااثرشخصیات کی فہرست جاری ، پاکستانی خاتون وزیرکا نام بھی شامل

نیویارک (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر ماحولیات اور رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان کے حصے میں بڑ ااعزاز آیا ہے کہ انہیں دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کر لیا گیاہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹائم انٹرنیشنل میگزین نے دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست مرتب کی جس میں پوری دنیا سے بڑی بڑی شخصیات کے نام شامل کیے گئے ہیں، اس فہرست میں وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان کو شامل کیا گیا ہے جن کاچھٹا نمبر ہے

۔ٹائم میگزین کی جانب سے شیری رحمان کو امریکی صدر جو بائیڈن، جاپان کے وزیراعظم، جرمن چانسلر اولاف شولز، اور برازیل کے صدر کے ساتھ 2023 کی 20 سب سے زیادہ بااثر رہنماؤں کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔شیری رحمان کو اس سال فوربز میگزین نے ایشیا کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست جبکہ گذشتہ سال فائنانشل ٹائیمز نے 2022 کی 25 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

جرمنی کی اسٹیٹ سکریٹری جینیفر مورگن نے شیری رحمان کو ان لوگوں کی آواز قراردیا جنہوں نے سیلاب میں اپنا سب کچھ کھو دیا تھا۔ٹائمز میگزین کے مطابق ماحولیاتی بحران کے سبب پچھلے برس ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوب گیا تھا۔شیری رحمان نومبر میں کوپ 27 اجلاس میں سیلاب زدگان کی آواز بنیں تھیں،جہاں انہوںنے انتہائی پُرجوش تقاریر اور مذاکرات کے ذریعے مندوبین کو قائل کیا تھا کہ یہ ناانصافی ختم کی جانی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے