الیکشن کمیشن پر کوئی دباؤ نہیں، ترجمان کی صدر مملکت کے بیان کی تردید

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج مختلف اختبار میں شائع ہونے والے صدر مملکت عارف علوی کے اس بیان کی تردید کردی ہے کہ کمیشن پر حکومت کا دباؤ ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے آج مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے صدر مملکت کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے کہ الیکشن کمیشن پر حکومت کا بہت دباؤ ہے اور الیکشن کمیشن حکومت کا پریشر لے رہا ہے۔

ترجمان الیکشن کمشین آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمیشن نے نہ ہی ماضی میں کسی حکومت کا دباؤ قبول کیا اور نہ ہی مستقبل میں کرے گا ترجمان کے مطابق البتہ صدر مملکت کے بھارتی الیکشن کمیشن کے حوالے سے دیے گئے بیان سے کمیشن مکمل اتفاق کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن کی طرز پر پاکستان کے الیکشن کمیشن کو صاف اور شفاف الیکشن منعقد کرانے کے لئے مطلوبہ اختیارات حاصل ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے