ہاؤسنگ اسکینڈل ، اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما عمران اسمٰعیل اور عامر کیانی کو طلب کرلیا
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق گورنر سندھ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران اسمٰعیل اور پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کو ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں 13 اپریل کو طلب کرلیا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف ہے کہ عمران اسمٰعیل اور عامر محمود کیانی نے مشترکہ طور پر راولپنڈی میں ایک غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جہاں تمام امور مبینہ طور پر مناسب منصوبہ بندی کے بغیر سرانجام دیے گئے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ ملزمان کے پاس ہاؤسنگ سوسائٹی کا منظور شدہ نقشہ نہیں تھا جبکہ اس غیر منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیم کی تشہیر کے لیے مہم اب بھی زور و شور سے جاری ہے۔