پاک فضائیہ کے آپریشن سےگھبراکر اپناہی ہیلی کاپٹرگرانے پر بھارتی گروپ کیپٹن برطرف
مقبوضہ کشمیر میں 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کے ‘آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘ سے گھبرا کر اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرانے پر بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن کو برطرف کردیا گیا۔بھارتی فضائیہ کےگروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری نے27 فروری 2019 کوپاک بھارت کشیدگی کے دوران بوکھلاہٹ میں اپناہی ہیلی کاپٹر بڈگام میں مار گرایا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی گروپ کیپٹن اور دیگر کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی ہوئی جس میں سمن رائے چوہدری کی برطرفی کا حکم دیا گیا۔گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری نے اپنے ہی ایم آئی 17ہیلی کاپٹرکو میزائل سے مارگرانے کا آرڈر دیا تھا، واقعےکے وقت تعینات ائیرٹریفک کنٹرولر ونگ کمانڈر شیام نیتھانی کی سرزنش بھی کی گئی ہے اور بطور سزا ائیرٹریفک کنٹرولر ونگ کمانڈر شیام نیتھانی کی تنزلی کی جائےگی۔