وفاقی حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پیڑول کی فراہمی کا منصوبہ عنقریب شروع ہونے کا امکان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پیڑول کی فراہمی کا منصوبہ عنقریب شروع ہونے کا امکان وفاقی حکومت نے منصوبے کیلئے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا طلب کرلیا، بلوچستان میں رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ گئی۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشن حکام کے مطابق وفاقی حکومت نیموٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پیڑول کی فراہمی کے منصوبے کیلئے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی ڈیٹا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشن سے طلب کیا ہے جسے نادرا سے منسلک کیا جائے گا،موٹر سائیکل مالکان کے کوائف چیک کئے جانے انہیں ماہانہ سستے داموں پیڑول دیا جائے گا، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشن نے بلوچستان میں رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو فراہم کردیا ہے، بلوچستان میں رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔