وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اس سلسلے میں مشاورت ہوئی جس کے بعد سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلےاس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ماہانہ پینشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیر خزانہ نے سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔