وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی تمام خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تمام محکموں میں خالی آسامیوں پر شفافیت کی بنیاد پر بھرتی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ وزیراعلیٰ نے صوبے کے نوجوانوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اعتماد کے ساتھ روزگار کے لیے درخواست دیں۔

انہیں انکی اہلیت اور صلاحیت کے مطابق میر ٹ پر نوکری دی جائے گی اور امیدوار کسی قسم کی شکایت کی صورت میں وزیراعلیٰ شکایت سیل سے رابطہ کریں انکی شکایت کا ازالہ کیا جائیگا وزیراعلیٰ کی جانب سے تمام انتظامی سیکریٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی خالی آسامیاں مشتہر کرنے اور ان پر میرٹ کے اصولوں کے مطابق بھرتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت کی ترجیحات میں نوجوانوں کو اہلیت کی بنیاد پر باعزت روزگار کی فراہمی بھی شامل ہے گزشتہ ڈیڑھ برس کی مدت میں مختلف محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے اور خالی آسامیوں کو قائم ریکورٹمنٹ کمیٹیوں کے زریعہ پر کیا جا رہا ہے لیویز تعلیم صحت اور دیگر محکموں کی خالی آسامیوں کو اخبارات کے زریعہ مشتہر کیا جار ہا ہے جبکہ پولیس ایس اینڈ جی اے ڈی بورڈ آف ریونیو اور سب انجینئیرز سمیت دیگر آسامیوں پر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زریعہ بھرتی کا عمل جاری ہے عوامی حلقوں خاص طور سے نوجوانوں کی جانب سے روزگار کی فراہمی کی حکومتی پالیسی کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے