نواب ثناء اللہ خان زہری سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال
کراچی/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورتحال پارٹی امور علاقائی اور باہمی دلچسپی کے ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک مضبوط سیاسی قلعہ بن چکی ہے بلوچستان کے عوام سبز باغ دکھانے اور موقع پرست جماعتوں سے مایوس ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ قیادت پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اس لئے بلوچستان کے سیاسی وقبائلی زعماء پاکستان پیپلز پارٹی کے کاروان کا حصہ بن رہے ہیں ہمارے سیاست کا مقصد بلوچ عوام کے مشکلات کو آسانی میں بدلنا ہے ہم نے نیک نیتی کے ساتھ بلوچستان کے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی ہے عید الفطر کے بعد بلوچستان کے مزید سیاسی و قبائلی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست میں اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے نواب ثناء اللہ خان زہری کی قربانیاں ہمارے لئے قابل فخر ہیں نواب زہری کی دبنگ شخصیت ہی کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں ایک مضبوط قوت کے طور پر ابھری ہے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی کا کریڈٹ بھی چیف آف جھالاوان کو جاتا ہے ملاقات میں عبدالخالق زہری و دیگر بھی موجود تھے۔