نواب ثناء اللہ خان زہری سے میر خالد خان لانگو اور ایم پی اے سید ذوالفقار شاہ کی ملاقات، سیا سی صورتحال پر تبادلہ خیال

کر اچی /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے سابق صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر خالد خان لانگو اور ایم پی اے سید ذوالفقار شاہ کی ملاقات، سیا سی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں سابق صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر خالد خان لانگو اور ایم پی اے سید ذوالفقار شاہ نے ملاقات کی۔ ملا قات میں ملکی،بلوچستان کی سیاسی صورتحال،قبائلی علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیاکہ بلوچستان کی سیاست کے حوالے سے ملاقاتوں اور مشاورت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے