شہید سکندر آباد سوراب ٹریفک کے دلخراش حادثہ میں لیویز جوانوں کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار ہے، نواب ثناء اللہ زہری

کراچی/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے منگل کو میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ شہید سکندر آباد سوراب ٹریفک کے دلخراش حادثہ میں لیویز جوانوں کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار ہے مجھے جب اس المناک حادثہ کی اطلاع ہوئی اور جوانوں کی شہادت کا سن کر مجھے دلی صدمہ پہنچا ایک ساتھ6 قیمتی جوانوں کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ ہے اس صدمہ سے اہل بلوچستان اور ہم سب بہت مغموم ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیویز کے جوان ہمارے ہیرو ہے وہ اپنا قومی فرض اور ذمہ داری نبھاتے ہوئے شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہو گئے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان نے مزید کہا کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ایسے دلخراش حادثات کا ہونا ایک معمول بن چکا ہے اس طرح کے ٹریفک حادثات میں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں کء انجینئرز ڈاکٹرز تعلیم یافتہ نوجوان سمیت کء قیمتی انسانی جانیں اس خونی شاہرہ کی نذر ہو چکے ہیں حکومت وقت کو چاہیے کہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے اور سفر کو محفوظ بنانے کے لئے عملی اور موثر اقدامات کریں تاکہ ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی کے موقع پر شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہوں اور اللہ پاک سے دعا گو ہیں کہ شہداء کی کامل مغفرت اور پسماندگان کوصبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے