بلو چستان کی جامعات کے ما لی معاملات کے حل کے لئے یونیورسٹیز فنانس کمیشن کا اجلاس 17 اپریل کوطلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کی جامعات کے ما لی معاملات کے حل کے لئے یونیورسٹیز فنانس کمیشن کا اجلاس 17اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔ بدھ کو محکمہ کالجز ہایئر اینڈ ٹیکنیکل ایجو کیشن بلو چستان کے جاری کر دہ ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے کی جامعات کے ما لی مسائل کا جائزہ لینے کے لئے بلو چستان یونیورسٹیز فنانس کمیشن کا نواں اجلاس 17اپریل کو کوئٹہ میں محکمہ فنانس کے کمیٹی روم میں دن بارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔جامعات کے ٹریژرز کے نام لکھے گئے ایک مراسلے میں کہا گیاہے کہ وہ آئندہ دور روز میں اجلاس میں ایجنڈہ شامل کر نے کے لئے اپنی تجاویز محکمہ خزانہ بلو چستان کو بھیجیں اور 17اپریل کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے