ضمانت مسترد ہونے پر عوام وکارکنان پریشان نہ ہوں، صبر واستقامت کا پہاڑ بن کر مافیاز کامقابلہ کریں ، ہدایت الرحمان بلوچ

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) ضمانت مسترد ہونے پر عوام وکارکنان پریشان نہ ہوں، صبر واستقامت کا پہاڑ بن کر مافیاز کامقابلہ کریں، اختری ٹولہ، صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا گٹھ جوڑ بھی عوام کا فیصلہ تبدیل نہیں کرسکتا، انشاء اللہ فیصلہ عوام کا ہوگا اور کامیابی بھی عوام کی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جیل سے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ سیشن کورٹ سے ضمانت کی درخواست کے اخراج پر عوام وکارکنان بالکل پریشان اور مایوس نہ ہوں،صبر واستقامت کا پہاڑ بن کر مافیاز کامقابلہ کریں. اختری ٹولہ، صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا گٹھ جوڑ بھی عوام کا فیصلہ تبدیل نہیں کرسکتا اور نہ گوادر میں اپنی سیٹ بچا سکتا ہے، عوام کا فیصلہ اور اعتماد حق دو تحریک کے ساتھ ہے اور فیصلہ عوام کا ہی ہوگا اور کامیابی بھی عوام کی ہی ہوگی مخالفین کے مقدر میں شکست کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے