سوراب کل کے المناک حادثے میں شہید ہونے والے شہداء کا اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی
سوراب (ڈیلی گرین گوادر) سوراب کل کے المناک حادثے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں دفعدار عبدالقدوس،یاسر کے بی،وسیم یٰسین،داودباسط،محمد صادق اورمحمد طارق سمیت تمام شہداء کا اجتماعی نماز جنازہ فٹبال اسٹیڈیم نزد ڈپٹی کمشنر آفس میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں کمشنر قلات ڈویژن داود خان خلجی،ڈپٹی کمشنر خضدار،ڈپٹی کمشنر سوراب جلال الدین۔خان کاکڑ، سرکاری اعلی افیسران، علاقائی عمائدین،سیاسی رہنماوں سمیت شہدا کے لواحقین، لیویز اور پولیس کے جوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔
بعد نماز جنازہ تمام شہید اہلکاروں کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں کردی جائے گی۔ سوراب روڈ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار عبدالسلام زہری کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر محمد الیاس کبزئی ڈی آئی جی خضدار رینج پرویز عمرانی ایس ایس پی خضدار فہد کھوسہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میر عبدالرزاق زہری و دیگر نے شرکت کی