رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے، نواب ثناء اللہ خان زہری
کراچی/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کوئٹہ قندھاری بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے حکومت اور سیکورٹی کے ادارے دہشت گردی کی ناسور کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات تاکہ لوگوں کی جان و مال محفوظ رہے۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ بم دھماکہ کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاء کی۔انہوں نے کہاکہ شہیدسکندرآبادسوراب ٹریفک حادثے میں لیویز اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔اور تمام حادثات میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک شہداء کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے۔