دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں نے جرات و بہادری کی مثال قائم کی ، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کچلاک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں چار پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں نے جرات و بہادری کی مثال قائم کی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نزرانہ دینے والے قوم کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ قوم اور حکومت کا مشترکہ عزم ہے سیکورٹی فورسز عزم و استقلال کے ساتھ دہشت گردی کی عفریت کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کر تے ہوئے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات اور لواحقین کی صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہداء کو قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گاحکومت شہداء کے خاندانوں کی کفالت اور دیکھ بھال کا فرض پورا کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے