تاجروں کو تنبیہ کی کہ وہ سرکاری نرخ نامے کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرکے سرکاری نرخ نامے کی مکمل پابندی کریں، تحصیلدار منگچر
خالق آباد منگچر (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر قلات منیردرانی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگچر محمدحنیف نورزئی کی نگرانی میں تحصیلدار خالق آباد منگچر محموداحمد کرد، ایڈیشنل ایس ایچ او لیویز تھانہ خالق آباد منگچر میرخان حسرت نے لیویز فورس کے ہمراہ جوہان کراس بازار کا دورہ کرکے اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں معیار چیک کئے انہوں نے تاجروں کو تنبیہ کی کہ وہ سرکاری نرخ نامے کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرکے سرکاری نرخ نامے کی مکمل پابندی کریں اس رمضان المبارک میں عیدالفطر کی آمد کے موقع پر غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیتے ہوئے گرانفروشی، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں زائد المعیاد، مضر صحت اشیاء تلف کریں تاکہ کسی کے صحت پر برے اثرات مرتب نہ ہوسکے گرانفروشی اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے تاجروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔