بٹ کوائن کی قدر 10 ماہ بعد 30 ہزار ڈالرز سے زائد ہوگئی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) 2023 کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں 80 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ کرپٹو کرنسی کی قدر میں اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا ہے جب امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے سخت مانیٹری پالیسیوں میں نرمی لائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت ابھی 30 ہزار ڈالرز سے کچھ زیادہ ہے اور یہ جون 2022 کے بعد پہلی بار ہے جب اس نے 30 ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کیا ہے۔امریکا میں سیلیکون ویلی بینک کے دیوالیہ ہونے کے بعد خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق اس وقت کرپٹو کرنسیوں کی قدر کا انحصار امریکی پالیسیوں پر ہے، ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ بٹ کوائن کی قدر میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔