کوئٹہ : چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافے کاسلسلہ جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافے کاسلسلہ جاری ہے، ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ حکام خاموش تماشاہی بن گئے، کوئٹہ میں فی کلوچینی130روپے میں فروخت کی جارہی ہے کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں اونچی اڑان کاسلسلہ جاری ہے، منافع خوراورذخیرہ اندوزمافیا نے رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں چینی کی قیمت میں 30روپے سے زائدکااضافہ کردیاگیا، اس سے قبل کوئٹہ میں فی کلوچینی85سے 90روپے میں فروخت کی جارہی تھی جبکہ ماہ مقدس میں چینی کامصنوعی بحران پیداکرکے قیمتوں میں اضافہ کردیاگیااوراب کوئٹہ شہر میں فی کلوچینی125روپے جبکہ نواحی علاقوں میں 130روپے فی کلوچینی فروخت کی جارہی ہے۔عوامی حلقوں نے حکام بالاسے مطالبہ کیا کہ چینی کی قیمت میں استحکام لانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے