کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 14 اضلاع میں مردم شماری کے عمل میں 5 روز کی توسیع کردی گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 14اضلاع میں مردم شماری کے عمل میں 5روز کی توسیع کردی گئی۔محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کوئٹہ، پشین، خضدار، پنجگور، کیچ، واشک، کوہلو، گوادر، ژوب، لسبیلہ، چاغی، نوشکی، مستونگ، ہرنائی میں مردم شماری کے عمل میں 15اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ مردم شماری کا عمل 10اپریل کو مکمل ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے