کوئٹہ ، پولیس کی کاروائی رکشے میں سادہ لوح لوگوں کو بھٹا کر نقدی سے محروم کرنے والا گروہ گرفتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پولیس کی کاروائی رکشے میں سادہ لوح لوگوں کو بھٹا کر نقدی سے محروم کرنے والا گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پو لیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی ہدایت پر پو لیس تھانہ شالکوٹ نے کاروائی کرتے ہوئے رکشے کے ذریعے واردات کرنے والے ریکارڈ یافتہ حبیب اللہ اور نبی بخش کوگرفتار کیا جو کہ رکشے میں لوگوں کو بطور سواری بھٹا کر چلتے چلتے ڈرامائی انداز میں نقدی وغیر سے محروم کرتے تھے پو لیس نے ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔