کوئٹہ ، قندہاری بازار میں دھما کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق 15زخمی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مصروف شاہراہ قندہاری بازار میں ایس پی انویسٹی گیشن کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 09زخمی ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ کے قندہاری بازار میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں خاتون کلثوم دختر حمیداللہ،مثیم عباسی،محمدشعیب،حکمت اللہ اور ایک اور نامعلوم الا سم شخص شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں دلبر خان،نثارخان،محمدرمضان،لعل محمد، نصیب اللہ،جان محمد،حارث،میر گل،خالدودیگر شامل ہیں،دھماکے میں ایس پی انویسٹی گیشن کی گاڑی کونشانہ بنایاگیاہے۔