چیف سیکرٹری بلوچستان کو گریڈ 22میں ترقی دے دی گئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گواد ر) چیف سیکرٹری بلوچستان کو گریڈ 22میں ترقی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو گریڈ 22میں ترقی دے دی گئی جس کے بعد انکا عہدہ سیکرٹری برائے حکومت پاکستان کے برابر ہوگیا ہے۔ترقی کے بعد چیف سیکرٹری بلوچستان صوبے میں ہی بطور چیف سیکرٹری خدمات سرانجام دیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں چیف سیکرٹری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صوبے کے لئے انکی گراں قدر خدمات کو سراہا ہے۔