وزیر داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ‘ قندہاری بازار شارع اقبال پر دھماکہ کی رپورٹ طلب کرلی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کوئٹہ‘ قندہاری بازار شارع اقبال پر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیر داخلہ نے حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی وزیر داخلہ کی شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کی میر ضیاء اللہ لانگو نے حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ داخلی اور خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ کی جایدشمن اس طرح حملے کرکے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو ختم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مٹھی بھر عناصر جو دہشت گردی بچی کچی کارروائیاں کر رہے ہیں جلد وہ بھی ختم ہو جائیں گے جبکہ سیکورٹی فورسز نیماضی کی طرح سہولت کاروں کو پہلے بھی گرفتار کیا ہے اب بھی کریں گیوزیر داخلہ نے شہداء کی درجات کی بلندی اور لواحقین کی صبر جمیل کی دعا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا۔