وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے دہشت گرد حملے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کر تے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی بلندیء درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت جبکہ زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے