مردم شماری کے عمل میں پانچ یو م کے بجائے کم از کم ایک ماہ اور پورے صوبے تک کی توسیع کی جائے ، شیخ جعفر مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ مردم شماری کے عمل میں پانچ یو م کے بجائے کم از کم ایک ماہ اور پورے صوبے تک کی توسیع کی جائے تا کہ دور دراز علاقوں میں مردم شماری کا عمل بہتر انداز میں مکمل کر کے مستقبل میں کسی بھی قسم کے تنازعات کا تدارک کیا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان وسیع و عریض رقبے پر مشتمل ملک کا سب سے بڑا اور پسماندہ ترین صوبہ ہے ہماری نمائندگی قومی سطح پر بڑھانے کے لئے مردم شماری کا شفاف انداز میں ہونا انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مردم شماری کا عمل جاری ہے لیکن یہ عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے دور دراز علاقوں میں تاحال مردم شماری کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے جس سے خدشہ پیدا ہوا ہے کہ وہ آبادی اس اہم ترین قومی عمل میں نظر انداز ہو جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ژوب کے دور دراز علاقوں میں اب تک ٹیمیں کام میں مصروف ہیں جبکہ بعض علاقوں میں یہ عمل انتہائی سست اور بعض میں انتہائی تیزی سے جاری ہے جس سے مستقبل میں حلقہ بندیوں پر تنازعات پیدا ہونے کا خدشہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستا ن میں ایسے علاقے بھی ہیں جہاں اونٹوں پر بیٹھ کر مردم شماری کی گئی ہے ایسے علاقوں میں جانے اور انکا ڈیٹالینے میں وقت درکار ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کے 14اضلاع میں پانچ دن کی توسیع کی گئی ہے جو کہ ناکافی ہے مردم شماری کے عمل میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی جائے تاکہ بلوچستان کی پہلے سے قلیل آبادی کو مکمل طور پر شمار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے