ماہ مقدس میں معصوم انسانوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ہے، سر دار یار محمد رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) رکن صوبائی اسمبلی سر دار یار محمد رند نے کوئٹہ کے علا قے قندھاری بازار میں پو لیس کی گاڑی کے قریب ہو نے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں معصوم انسانوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ہے۔ پیر کو جا ری کر دہ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کوئٹہ کے علا قے قندھاری بازار میں پو لیس کی گاڑی کے قریب ہو نے والے بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماہ مقدس میں معصوم انسانوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی کے انتظامات کو موثر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔سر دار یار محمد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان زخمیوں کو اعلی طبی امداد فراہم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے