عالمی برادری اوراقوام متحدہ اسرائیلی فوج کے مظالم کا نوٹس لے ، چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے اسرائیلی فوج کی مسجداقصیٰ اور فلسطینی عوام پر بمباری اور مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اوراقوام متحدہ اسرائیلی فوج کے مظالم کا نوٹس لے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ پر بمباری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ماہ رمضان المبارک کے دوران فلسطینی عوام پر مظالم کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور فلسطینی عوام پر اپنی ہی سرزمین تنگ کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے اور پاکستان کے عوام اب بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے جو فلسطینی عوام پر مظالم ڈھارہا ہے اوراس نے انسانیت سوزی کی تمام حدیں عبور کرلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور وفاقی حکومت فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کو عالمی سطح پر اٹھائے اور اقوام متحدہ اور عالمی ادارے مقصد اقصیٰ پر بمباری اورفلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے