حکومت نے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دی تو اخباری صنعت کے ہزاروں افراد بےروزگار ہوجائیں گے،انور ساجدی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹر کونسل کااجلاس پیر کو انور ساجدی کی صدارت میں ہوا جس میں تمام اراکین نے شرکت کی اجلاس میں نیوز پیپرز انڈسٹری کو درپیش مسائل پر غورکیاگیا اجلاس نے بلوچستان میں پرنٹ میڈیا کی زبوں حالی پر سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اگر صوبائی حکومت نے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دی تو صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے اجلاس میں اس امر پر افسوس کااظہارکیاکہ حکومت بلوچستان نے گزشتہ پانچ ماہ سے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جس کی وجہ سے اخباری صنعت کے افراد تنخواہوں سے محروم ہیں اگر حکومت نے فوری توجہ نہیں دی تو عید پر بھی اخباری ملازمین تنخواہوں سے محروم رہیں گے وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوسے اپیل کی کہ ذاتی توجہ دے کرواجبات کی ادائیگی کے احکامات صادر کریں تاکہ اخباری صنعت سے وابستہ لوگ بھی عید کی خوشیوں میں شرکت کرسکیں اجلاس میں کہاگیا کہ بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں کے میڈیا بجٹ میں کئی سالوں سے اضافہ نہیں ہوا ہے جبکہ اخباری میٹریل کی قیمتوں میں کئیگنا اضافہ ہوا ہے وزیراعلی بلوچستان سے درخواست ہے کہ باقی صوبوں کی طرح بلوچستان کے میڈیا بجٹ میں بھی مہنگائی کے مطابق اضافہ کے احکامات صادرکریں۔