حکمران چاہے مجھے سالوں جیل میں قید کریں لیکن اپنے جدجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا،مولانا ہدایت الرحمان

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران چاہے مجھے سالوں جیل میں قید کریں لیکن اپنے جدجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔یہ بات انہوں نے پیر کو گوادر سیشن جج کی عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا گزشتہ تین ماہ سے مجھے پابند سلاسل کیا گیا ہے، تین ماہ تو درکنار اگر ٹرالر و بارڈر مافیا کی پشت پنائی کرنے والے حکمران مجھے تیس سال بھی پابند سلاسل کریں میں اپنے جدو جہد سے دستبردار نہیں ہونگا۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ٹرالر مافیا و بارڈر مافیا کی سفاکانہ عوامی استحصال میں تیزی آگئی جس سے گوادر کے سمندر کو بے دردی سے تاراج کیا جارہا ہے اور بارڈر سے متصل آبادی کو بارڈر سے آنے والی اشیاء کو مہنگا کرکے ان کی دست رس سے باہر کیا گیا جس کی وجہ سے عوام نان شبینہ کا محتاج ہیں۔ انہوں مزید دو ٹوک الفاط میں کہا کہ ٹرالر و بارڈر مافیا کی پشت پناہی کرنے والی حکومت چاہے مجھے عمر بھر پابند سلاسل کرے مگر میں اپنے جدو جہد سے دستبردار نہیں ہونگا اور ان جابر و ظالموں کے خلاف ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے