ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی ، علی اکبر بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کوئٹہ شہر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے کوئٹہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کوہیٹہ شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرتے ہوے کہا اس موقع پر چیف انجینئر ڈیزائن سجاد بلوچ کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے انجینئر آفیسرز بھی موجود تھے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عمل کو مزید بہتر اور تیز کیا جاے جاری منصوبوں پر سست روی اور میعار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے ان منصوبوں کی تکمیل سے کوہیٹہ شہر اور گردونواح میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا شاہراہوں کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے عوام اور صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ موثر اور مضبوط مواصلاتی نظام کا صوبے کی معاشی معاشرتی ترقی میں اہم کردار ہے مواصلاتی نظام میں بہتری سے صوبے کے تمام اضلاع میں ترقی اور خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے یہ واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سست روی نہیں ہونی چاہیے تمام ترقیاتی منصوبے اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہونے چاہیے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوے کہاکہ متعلقہ منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ کوہیٹہ شہر کے عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے