بزدل دہشت گرد اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ، مٹھا خان کاکڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے قندھاری بازار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ انہوں نے دہشت گردی کی کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کیا ہے اپنے ایک مزمتی بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ بزدل دہشت گرد اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم انکے مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور جلد انہیں انکے انجام تک پہنچا دیا جائے گا مشیر اطلاعات نے جان بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے