ایگل اسکواڈ صوبے میں امن کے محافظ ہیں انکی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے، سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی نائب صدرو سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے کچلاک میں ایگل اسکوارڈ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ ایگل اسکواڈ صوبے میں امن کے محافظ ہیں انکی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے حکومت قاتلوں تک پہنچنے کیلئے تمام تر سرکاری وسائل کو بروکار لاتے ہوئے جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائے صوبے میں کسی کو لاقانونیت اور بد امنی کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے صوبے سے ہر قسم کی دہشت گردی کاخاتمہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب غمزدہ پولیس شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک شہداء کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے