ہم پاکستان تحریک انصاف سے ڈیڈ لاک نہیں بلکہ ڈائیلاگ چاہتے ہیں، قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیف جسٹس سے محاذ آرائی نہیں چاہتی پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ڈیڈ لاک نہیں بلکہ ڈائیلاگ چاہتے ہیں اور پیپلز پارٹی بس اتنا چاہتی ہے کہ چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیف جسٹس پاکستان سے محاذ آرائی نہیں چاہتی اور ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے حکومت نے پیپلز پارٹی سے سرکاری سطح پر کوئی بات نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ صدر کہہ رہے ہیں کہ یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے اور ساڑھے 3 سال صدر ہاؤس کو آرڈیننس فیکٹری کی طرح چلاتے رہے، وہ پارلیمنٹ کے اختیارات سے کیسے واقف ہو سکتے ہیں۔