کوئٹہ کے رمضان بازاروں میں سستے آٹا ناپید ہو گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے رمضان بازاروں میں سستے آٹا ناپید ہو گیا خالی سٹا ل دیکھ کر شہریوں کو مایوس واپس لوٹنا پڑتا ہے،شہر یو ں نے مطالبہ کیاکہ حکومت اعلان کردہ سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائے۔شہر کے سستے بازاروں میں سستے آٹے کے اسٹالزخالی،سستا آ ٹا کہیں دستیاب نہیں سستے بازاروں میں آٹے کے خالی ا سٹا لز دیکھ کر عوام سخت مایوس اورپریشانی کاشکار ہو گئے صوبائی حکو مت نے سستے بازاروں میں 1575 روپے کے نرخ پر سستا آٹا فر اہم کرنے کااعلان کیاتھا ماہ رمضان کے صرف ابتدائی د نو ں میں سستے آتے کے چند ٹرک سستے بازار لائے گئے جس کے بعد تاحال شہری سستے آٹے کیلئے رل گئے ہیں۔شہریوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ غریب شہریوں کا صوبائی حکومت خیا ل کرے اور سستے نرخ پر آٹا فراہم کرنے کو یقینی بنائے حکو مت سستے آٹے کی فراہمی کے حوالے سے اپنے اعلان پر عمل درآمد کرے سستے آٹے کے بیس کلو گرام کا نرخ1575جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2800روپے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے