کوئٹہ میں کسٹمز حکام نے ایف سی کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے چینی کی اسمگلنگ ناکام بنا دی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں کسٹمز حکام نے ایف سی کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے چینی کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ ترجمان کسٹمزحکام کے مطابق گزشتہ روز لکپاس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ایف سی کے تعاون سے تین گاڑیوں میں لوڈ 19سو60پارسلز چینی کی اسمگلنگ ناکام بنا کر گاڑیوں سمیت قبضے میں لے لی۔ ترجمان کے مطابق نوتال اور درخشان فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نے کوئٹہ سندھ پنجاب شاہراہ پر آنے والی 4 گاڑیوں سے 2650 پارسلز چینی برآمد کر لی جبکہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران 848 میٹرک ٹن چینی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق جولائی 2022 سے اپریل 2023 کے دوران 2ہزار 5سو94میٹرک ٹن چینی برآمدکی جس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔