کوئٹہ ، سوئی گیس پریشر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ، رمضان المبارک میں امور خانہ داری بھی متاثر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں سوئی گیس پریشر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری رمضان المبارک میں صارفین خوار جبکہ امور خانہ داری بھی متاثر ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس غائب رہنا معمول بن گیا ہے جس سے خواتین کو سحری و افطاری کی تیاری میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سوئی گیس حکام کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ گیس پریشر کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا تاہم صورتحال جوں کی توں ہے۔صارفین نے سوئی گیس حکام سے اپیل کی کہ وہ گیس پریشر میں کمی کا نوٹس لیں اور سحری و افطاری کے اوقات میں پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں تاکہ روزہ داروں کی مشکلات میں کمی آئیں بصورت دیگر وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے