کوئٹہ ، بکرے،بیل اورمرغی کےگوشت کی قیمت میں دکانداروں کامن مانا اضافہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں بکرے،بیل اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں دکانداروں نے من مانا اضافہ کر دیا،شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ دکانداروں سے سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہے۔کوئٹہ میں قصابوں کی منافع خوری کے حوالے سے من مانی جاری ہے قصابوں نے بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 50روپے کامزید اضافہ کردیاجس کے بعد بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت رکارڈ 1750 روپے تک پہنچ گئی بعض جگہ بکرے کا گوشت 1800 روپیفی کلو میں بھی فروخت کیاجانے لگا شہر میں گائے کا گوشت 850 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے انتظامیہ کی جانب سے بکرے کے گوشت کانرخ 1300ا و ر گائے کے گوشت کا نرخ 700 روپے فی کلو مقرر ہے۔شہریوں کا الزام ہے کہ ضلعی انتظامیہ اپنے مقررکردہ سرکاری نرخنامے پر عملد رآمد میں یکسر ناکام ہے منافع خور عوام سے بکرے کے گو شت میں فی کلو 450 اورگائے کے گوشت میں 150روپے اضا فی منافع لے رہے ہیں لیکن ان کیخلاف کاروائی کرنے والا کوئی نہیں ہے،ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر انکا کہنا تھاکہ منا فع خوروں کیخلاف کریک ڈاون کر رہے مزید بھی کارروائیاں جاری رکھیں گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے