ژوب میں خیلی زئی سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت میرا مشن ہے ، حاجی مٹھا خان کاکڑ
ژوب (ڈیلی گرین گوادر) عرصہ تیس سالوں سے ژوب کے عوام کو پسماندگی کے اندھیروں میں دھکیل کر خود کو قومی لیڈر اور عوام دوست قیادت کہتے ہیں جو مسلسل ژوب کے عوام کو بیوقوف بنارہے تھے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر اطلاعات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی دفتر میں چار سالہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ژوب میں خیلی زئی سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت میرا مشن ہے انہوں نے کہا کہ ژوب میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں سے مخالف بوکھلاہٹ کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے انسان نے دنیا میں تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ایجادات اور ترقی کا پہیہ چلنے دیا ہے پاکستان کے چاروں اطراف ہمارے ہمسایہ ممالک ترقی کی جانب گامزن ہو رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں سیاسی جماعتوں نے حکمرانی کے حصول کے لئے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہی ہے جس سے ملک میں بحران کے علاؤہ مہنگائی افراتفری چھایا ہوا ہے پٹرول ڈیزل میں روز بروز اضافہ اور ڈالر کی اڑان سے مہنگائی پچاس سال ریکارڈ چوم لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی مرکزی سطح پی ڈی ایم کا حصہ ہے لیکن ہمارے ہاں ترقیاتی منصوبوں میں سب سے ذیادہ رکاوٹیں بھی پی ڈی ایم ڈال رہی ہے الیکشن قریب آتے ہی سیاسی مداریوں نے ووٹ کے حصول کے لئے زکوٰۃ کی شکل میں عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں جبکہ عوام باشعور اور اس کے شکنجے میں کھبی نہیں آئینگے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی انتشار سے ترقی کا پہیہ جام ہوچکا ہے تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر سارے مسائل کو افوام وتفہیم سے حل کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پانچ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے آئینے کی روشن ہے جو بڑے ترقیاتی منصوبے 22 ڈیمز12 ایمبولینس، پانچ برج، سلاٹر ہاؤس، انیمل کالج، کمشنری، سپورٹس کمپلیکس، ہسپتال کی تعمیر اور جدید مشینری کی فراہمی، 28 کروڑ روپے کی لاگت سے شہر کی واٹر سپلائی اسکیم، سات سو گاؤں کے لئے واٹر سپلائی اسیکمات، بجلی کی مد 35 کروڑ روپے، گستوئی مندوخیل مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ اور ہاسٹل کی منظوری، شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل گلیوں میں نالیوں کی پختگی سڑکوں کو بلیک ٹاپ کی منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ژوب میں مردم شْماری کا عمل سست روی کا شکار رہا جو کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے میٹنگ میں آس پر خصوصی طور پر زور دیا گیا ہے کہ جو کمی بیشی کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔تقریب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سردار ناصر خان ناصر، زکوٰۃ چیئرمین مولوی قطب الدین خوستی، تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری آختر شاہ امیزئی، سردار عصمت اللہ میاخیل، نقیب اللہ بابر، خدائیداد کاکڑ، فضل آمین مندوخیل، شاہ باران مندوخیل، عبداللہ خان کاکڑ، نذر خان خروٹی، شمس ایرب زئی، عبداللہ خان امیزئی، مولوی عبدالحق صافی اور عبداللہ مردانزئی نے بھی خطاب کیا۔