پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں میں کروڑوں روپے کی اشیاء بر آمد

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں میں کروڑوں روپے کی اشیاء بر آمد۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ہر قسم کی منشیات اور اسمگلنگ کو روکنے کے لئے پیشہ ورانہ فرائض کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ذمہ داری کے علاقے میں مختلف کارورائیوں میں اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنا کر قومی خزانے کو کثیر مالی فائدہ پہنچاتی ہے۔ معاشرے کے چند ناپسند عناصر سوشل میڈیا پر غلط افوائیں اور پروپیگنڈہ پھیلا کر ادارے کی اسمگلنگ کے خلاف کوششوں کو ناکام بنانے کی مذموم کوشش کرتے ہیں۔پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ ایک ماہ میں ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ وندر میں (مارچ 2023) کے دوران مختلف ایریاز میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ کی تلاشی کے دوران مسافر خاتون سے 90 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس کی۔جبکہ ایک اور کاروائی کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ کی تلاشی کے دوران مسافر خاتون سے20 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر کے مسافر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک اور کاروائی میں ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ کی تلاشی کے دوران مسافر سے 12 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر کے مسافر کو گر فتار کر لیا گیا۔دیگر کاروائیوں میں وندر کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرگاڑیوں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی اشیاء میں 90,600کلوگرام چھالیہ، 33,569کلو گرام غیرملکی کپڑا، 2,346 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ،1,126 مختلف قسم کے ٹائراور 13,529کلو گرام انڈین گٹکاضبط کرلیا گیا۔تمام اسمگل کی جانے والی چھالیہ، چرس،اور متفرق اشیاء کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔پکڑی جانے والی چھالیہ، چرس، اورمتفرق اشیاء کی مالیت تقریباًکروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی قانونی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے