وزیرداخلہ نے کچلاک میں ایگل اسکواڈ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ایگل اسکوارڈ کچلاک پر کلی اسپین کے مقام پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمّت کی ہیوزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی وزیر داخلہ نے واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایات دی وزیر داخلہ نے واقعہ میں زخمی اہلکاروں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی دی انہوں نے کہا کہ میں ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔صوبے میں امن و امان کی سلامتی کے لیے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، جبکہ شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں اور ہم ملک کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ وزیر داخلہ کی شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی درجات کی بلندی کیلئے دعا۔