فورس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں انکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، سلمان چوہدری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل آئی جی پولیس و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری سلمان چوہدری نے کہا ہے کہ فورس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں انکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،شہداء کے بچوں اور لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انکی کفالت اور مسائل کا ہر موقع پر ازالہ کیا جائے گا،عید کے موقع پرتمام شہداء کی فیملیز کو یاد رکھنا ہماری اخلاقی معاشرتی اور مذہبی زمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کانسٹیبلری کے شہداء اور زخمی ہونے والے جوانوں کی فیملی کو عید کے موقع پر کیش اور تحائف کی تقسیم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل آئی جی پولیس و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری سلمان چوہدری نیعوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی بیش بہا قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء فورس کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے مادر وطن کی بقاء و سلامتی کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کرکے قربانی کی لازاوال داستان رقم کی۔انہوں نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور بارگاہ الہیٰ میں باربار شہادت کی آرزو کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے اور زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔انہوں نے کہا کہ شہید کی قربانیوں کا ازالہ تو ممکن نہیں مگر پھر بھی شہدائے پولیس کے خاندانوں کی مکمل کفالت اور ہر ممکن مدد و تعاون کے حوالے سے وضع کردہ پالیسی پر من و عن عملدرآمد کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے بچوں اور لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انکے مسائل و تکالیف کے ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے