صوبے میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے محکمہ کھیل بھرپوراقدامات بروئے کار لارہی ہے، نوابزادہ لشکری رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ صوبے میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن اس حوالے سے بھرپور اقدامات بروئے کار لارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام رمضان المبارک سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی رمضان المبارک ہاکی لیگ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی زوال پذیر ہے ہماری کوشش ہے کہ ہاکی کر آگے لائیں اور بلوچستان کو اس گیم کا پورے پاکستان کا مرکز بنائیں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران ہاکی کا کھویا مقام حاصل کرنے کیلئے اسی طرح محنت کریں تاکہ صوبے میں ہاکی کو فروغ مل سکے اس سے قبل انہوں نے ہاکی سے گیند کو شارٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر صوبائی ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ حبیب اللہ کاکڑ، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر امجد ستی، نائب صدر چوہدری شبیر، جنرل سیکرٹری سید امین و دیگر موجود تھے بعدازاں ٹورنامنٹ کے سلسلے میں نمائشی میچ کوئٹہ یوتھ ہاکی کلب اور برنی ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں کویٹہ یوتھ ہاکی کلب نے برنی ہاکی کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے