ساحل بلوچستان کے 7 مختلف مقامات پر ایکو ٹورزم ریزورٹس پر کام تیزی سے جاری
گوادر (ڈیلی گرین گوادر) ساحل بلوچستان کے 7 مختلف مقامات پر ایکو ٹورزم ریزورٹس پر کام تیزی سے جاری، ایکو ٹورزم ریزورٹس کے منصوبوں کے بدولت بلوچستان ملک کا معاشی و سیاحتی حب کہلائے گا,ساحلی سیاحت اور بلو اکانومی کے فروغ کیلئے بلوچستان کے ساحلی شہر جیوانی، گوادر، پسنی، اورماڑہ، کنڈ ملیر، گڈانی اور میانی میں ایکو ٹوارزم ریزورٹس تکمیل کے مراحل میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلو چستان کوسٹل ڈیلوپمنٹ کے زیر انتظام ساحل بلوچستان کے 7 مختلف مقامات پر ایکو ٹورزم ریزورٹس پر کام تیزی سے جاری ہے جو تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔ ان میں جیوانی، گوادر، پسنی، اورماڑہ، کنڈ ملیر، گڈانی اور میانی شامل ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان کے ساحلی شہروں میں سیاحت اور بلو اکانومی کے فروغ پانے کے قوی امکانات ہیں۔علاوہ ازیں گزشتہ دنوں بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بذریعہ ویڈیو لنک کی۔ اجلاس میں گورننگ باڈی کے ارکان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کیاجلاس میں ساحلی پٹی کے سات مقامات پر سرکاری اور نجی شعبہ کی شراکت داری میں 7 ساحلی مقامات پر ریزورٹس کی تعمیر، مینجمنٹ اور فعالی سمیت ساحلی پٹی پر لوگوں کی سہولت کے لیے وزارت پیٹرولیم کی جانب سے 11 مقامات پر پٹرول پمپس اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔واضع رہے بلوچستان کوسٹل ڈیولوپمنٹ اتھارٹی کی مزکورہ پراجیکٹ جام دور حکومت میں شروع کی گئیں جس پر بی سی ڈی اے نے 1075 ملین روپے کا PC1 محکمہ پی اینڈ ڈی میں جمع کرایا ہے۔دریں اثنا اس پراجیکٹ میں ساحلی علاقوں میں سیاحوں کے لئے ریستوران کی سہولیات قائم کرنا سمیت بیچ پارک کا 250 ملین روپے کی لاگت سے قائم کرنا بھی شامل تھا۔