بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات نظر انداز سوئی سدرن گیس کمپنی صارفین کو بلوں میں اضافی چارجز بھیجنے شروع کردئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین کو بلوں میں بغیر ذکر کئے اضافی چارجز بھیجنے شروع کردئے۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے بلنگ منیجر اور کمپنی کے دیگر حکام نے بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے صارفین کو گیس بلوں میں اضافی چارجر بھیجنے شروع کردئے ہیں۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں کے صارفین نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ گزشتہ اور رواں ماہ انکے استعمال شدھ یونٹس کے بل کے ساتھ ہزاروں روپے کا اضافی بل بھیج دیا گیا ہے جب انہوں نے سوئی گیس کمپنی کے حکام سے رابطہ کیا تو بتایا کہ یہ میٹر سلو کرنے کے چارجز ہیں جبکہ بل میں اسکا کہیں کوئی ذکر موجود نہیں ہے۔ سوئی گیس حکام سے استفسار کرنے پر حکام نے اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا اور نہ ہی اضافی بلوں کی وضاحت دی الٹا صارفین کے بل ٹھیک کرنے سے انکار کردیا گیا۔ سوئی گیس صارفین نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوئی گیس حکام کی من مانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انکے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے