کوئٹہ، سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی ذخیرہ اندوزی اور ذائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی، 15 افرادگرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی کاروائی جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنے، ذخیرہ اندوزی اور ذائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 15 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ کارروائی سریاب سب ڈویڑن کے مختلف علاقوں میں زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو اور اسپیشل مجسٹریٹ سریاب مسعود بگٹی عمل میں لائی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب کوئٹہ کاکہنا تھا کہ شہر میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کے دوران 15 افراد کو گرفتار کرکے جیل بجھوا دیا گیا۔ کسی کو اشیاء ضرورت کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ گزشتہ روز بھی کارروائی کے دوران متعدد چینی اور یوریا کے گوداموں پر چھاپے مارے گئے اس دوران گوداموں کے خرید و فروخت کے رجسٹر سمیت وہاں موجود سامان کا بھی جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہاکہ تاجر برادری ماہ مبارک میں نیکیاں کمانے کیلئے عوام۔کو ریلیف فراہم کریں انتظامیہ اپنے تیئں سستا بازاروں میں عوام کو۔سہولیات فراہم۔کررہی ہے ہم۔سب کو ملکر مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے