قادیانیوں کی طرف سے ملک کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کی کوششیں وسازشیں اب بھی جاری ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں قادیانیوں اور دنیابھر میں یہودیوں کی سازشوں کو روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے قادیانیوں کی طرف سے ملک کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کی کوششیں وسازشیں اب بھی جاری ہیں۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کا اہم ترین حصہ ہے۔عید کے بعد عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس منعقدکیا جائیگا ان عقائد کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل اور قانون کی ہرشق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ آئین اور قانون موجود ہے لیکن حکومت کی چشم پوشی کی وجہ سے آج بھی قادیانی اہم حکومتی عہدوں پر موجود ہیں جس کی وجہ سے آئے روز نئی سازشیں نئے انداز میں ظاہر ہوتی ہیں۔حکومت ان کی سازشو ں پرفوری طور پر فیصلہ کن اقدامات اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی شعبہ فہم دین کے زیر اہتمام علمائے کرام کا تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کوئٹہ حافظ نورعلی،نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالکبیر شاکر،مولانامحمدہاشم صدیقی نے خطاب کیا مشاورتی اجلاس کے بعد افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قادیانیوں نے کبھی بھی ختم نبوت کی شق کو نہیں مانا۔آج بھی بیرونی دنیا سے اس شق کے خاتمہ کے لیے دباو ہے۔ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔آج بھی طاغوت ختم نبوت کے قانون کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہے مگر ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے غلامان مصطفی کو اکٹھا کررہے ہیں۔وطن عزیز کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے۔جماعت اسلامی نے سود کے خاتمہ کے لیے طویل جدوجہد کی ہے۔وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر مکمل درآمدتک جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی جھوٹ اور پراپیگنڈا پر مبنی سیاست نے معاشرے میں شدید سیاسی پولرائیزیشن پیدا کردی ہے جس سے عدم براشت اورگالم گلوچ کا کلچر فروغ پارہا ہے جو ہمارے ملک اور معاشرے کے لیے بہت خطرناک ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں اوران کے قائدین اخلاقی اقدار کا خیال کرتے ہوئے اپنے رویوں کا جائزہ لیں اور اس صورت حال کو ختم کرنے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ عدالتی،سیاسی،معاشی چیلنجز پی ٹی آئی وپی ڈی ایم اور مقتدرقوتوں کی نااہلی وناکامی کی وجہ سے درپیش ہیں کسی کوملک وعوام کی فکر نہیں سب مقدمات ختم کرنا،مفادات کے حصول کیلئے مگن ہیں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومتوں کی مکمل ناکامی کی وجہ سے ملک کئی دہایاں پیچھے چلا گیا۔انکو مزید جتنا بھی موقع دیا جائے یہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے۔اللہ نے اگر جماعت اسلامی کو موقع دیا تو ہم حقیقی معنوں میں ملک کو اسلامی،فلاحی اور خوشحال بنائیں گے۔عوام کے پاس جماعت اسلامی کی صورت میں بہترین آپشن موجود ہے۔عوام آزمائی ہوئی سیاسی پارٹیوں کی بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ انکو اپنے تمام حقوق مل سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے