عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دے کر ڈی سیٹ کیا تھا، عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

عمران خان نے نااہلی کے خلاف پٹیشن واپس لینے کے لیے متفرق درخواست بھی دائر کر رکھی ہے، عدالت نے پٹیشن واپسی کی درخواست پر شکایت کنندہ اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے