لوگوں کی جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے لوگ دوسرے جماعتوں سے مایوس ہیں ، آغا شکیل احمد
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل احمد خضداری، پارٹی رہنما سردار بلندخان غلامانی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر قدیر احمد زہری کی قیادت میں انجینئر فورم بلوچستان کے صوبائی صدر انجینئر علی احمد موسیانی، ڈپٹی مئیر جمیل قادر زہری، صوبائی کونسل کے ممبر میر عبدالحیمد غلامانی، حاجی غلام سرور غلامانی، رئیس عبدالحئی زہری، فیصل زہری، عبدالوہاب خدرانی، میر فیصل زہری، پر مشتمل ایک وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی و علاقائی صورتحال سمیت تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آغا شکیل احمد خضداری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جھالاوان سمیت پورے بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مقبولیت سر فہرست ہے سیاسی و شعوری لوگوں کی جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے باقی لوگ دوسرے جماعتوں سے مایوس ہیں بہت جلد خضدار اور جھالاوان سطح پر پیپلز پارٹی میں قبائلی و سیاسی لوگوں کی شمولیت متوقع ہے، جو کہ پارٹی کو مزید فعال کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے ماضی کی طرح علاقہ کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گیاس موقع پر پارٹی رہنما رئیس ثناء مینگل، میر عرفان گنگو، سکندر ھنینا، محمدنواز، ممبر کارپوریشن ظہور احمد زہری، کونسلر شاہی باغ یاسر احمد بلوچ، بلال خان و دیگر بھی موجود تھے۔